بدھ , 11 دسمبر 2019

امریکی ریاست اوہایو میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سینکڑوں امریکی شہریوں نے نسل پرست سفید فام شہریوں کے اجتماع کے خلاف ریاست اوہایو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سفید فام شہریوں کی برتری کی طرفدار تحریک ،کو کلس کلان، سے وابستہ لوگوں کے ایک گروہ کا اجتماع اس بات کا باعث بنا کہ اس تحریک اور نسل پرستی کے سیکڑوں مخالفین نے اوہایو کی سڑکوں پر نکل کر نسل پرستوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

نسل پرستی کی تحریک کے مخالفین نے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں اس تحریک کے خلاف نعرے لگائے اور مزاحمت کرتے ہوئے اس تحریک کے سرگرم عناصر کو تقریر کرنے سے روک دیا۔دو ہزار سات میں بھی ایک نسل پرست امریکی نے ریاست ورجینیا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر اپنی کار چڑھا دی تھی جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ، نسل پرست گروہوں کے کسی بھی تشدد پسندانہ اقدام کی مذمت کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

مواخذے کی کارروائی ، صدرٹرمپ پرعائد الزامات کی فہرست جاری

واشنگٹن : ایوان نمائندگان کی عدلیہ کمیٹی نے مواخذے کی کارروائی کے سلسلے میں امریکی …