ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستانی بہنوں نے اسپین کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کی 2 چچازاد بہنوں نے اسپین کی بلند ترین چوٹی ٹائی ڈے سر کرکے وہاں سبز ہلالی پرچم بلند کردیا۔ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ آمنہ حنیف اور اور 15 سالہ صدیقہ بانو نے اسپین کی بلند ترین چوٹی سر کرکے وہاں خوشی میں گلگت بلتستان کا نغمہ بھی گایا۔

آمنہ حنیف نے اپنے والد محمد حنیف، دادا لِٹل کریم اور کزن صدیقہ بانوں کے ہمراہ اسپین کی سب سے اونچی چوٹی 3 ہزار 7 سو 18 میٹر بلند ٹائی ڈے سر کرنے کا کارنامہ 24 مئی کو سرانجام دیا۔دونوں لڑکیوں نے ٹائی ڈے چوٹی سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بننے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔ان سے قبل ٹائی ڈے چوٹی پر کسی بھی پاکستانی خاتون کوہ پیما نے قسمت آزمائی نہیں کی۔

ٹائی ڈے اسپین کی بلند ترین چوٹی ہے لیکن یہ اسپین کے زیر انتظام اٹلانٹک کے سمندر میں ایک جزیرے پر واقع ہے جو براعظم فریقہ کے قریب ہے۔خیال رہے کہ آمنہ حنیف اور صدیقہ بانو نے اس سے قبل پاکستان میں 6 ہزار ایک سو میٹر بلند چوٹی پر بھی سبز ہلالی پرچم لہرایا ہے۔

قومی کی دونوں بہادر بیٹیاں نامور کوہ پیما لِٹل کریم کی پوتیاں جو ماؤنٹ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، مشہ بروم، گشہ بروم اور براڈ پیک پر کامیاب مہم جوئی کر کے اپنا لوہا منوایا چکے ہیں۔لٹل کریم کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقہ گانچھے کے گاوں ہوشے سے ہے انہوں نے اپنی ساری عمر کوہ پیمائی کے زریعے سے اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کرنے اور فلاحی کاموں میں گزاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …