بدھ , 21 اگست 2019

روپے کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.5 روپے سستا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مانگ میں کمی اور اوپن مارکیٹ میں سپلائی میں اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت 1.5 روپے کمی کے بعد 150 روپے سے 149.50 روپے ہوگئی۔انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قیمت گزشتہ کاروباری روز کے 150.90 روپے کے مقابلے میں 149.60 روپے ہوگئی جو 1.30 روپے کی کمی ظاہر کرتی ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوورسیز پاکستانی عید الفطر کے موقع پر اضافی رقم پاکستان بھیج رہے ہیں جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی میں اضافہ ہورہا ہے۔

اس کے ڈالر کی قدر گرنے کی دوسری اہم ترین وجہ ڈیلرز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے در آمدات کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کھولنے پر شرائط عائد کیا جانا ہے۔

ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے ڈان نیوز کو بتایا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ڈالر کی قدر میں مزید 3 سے روپے کمی ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں ڈالر کی سپلائی میں اضافے کے ساتھ ساتھ خریداروں کی بھی ڈالر سے دلچسپی میں کمی سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ڈالر کا بہاؤ بہت زیادہ ہے جبکہ مانگ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، میرا ماننا ہے کہ کرنسی ڈیلرز عید تک 50 لاکھ ڈالر تک سرپلس فی دن بینک میں جمع کرائیں گے’۔خریداروں کی دلچسپی اس وجہ سے بھی کم ہوئی کیونکہ روپے کی قدر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر، سرمایہ کاروں کے 324 ارب روپے ڈوب گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2 ہزار 237 پوائنٹس کی کمی ہوئی …