جمعہ , 19 اپریل 2024

مودی کی تقریب حلف برداری، عمران خان کو دعوت نہیں دی جائے گی: بھارتی میڈیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کی تقریب میں عالمی رہنماؤں کو مدعو کرنے کے حوالے سے غور ہونے لگا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نہیں دی جائے گی۔بھارت میں انتخابات ختم ہوگئے، مودی پھر سے جیت گئے، پاکستان ہم منصب سے مبارکباد بھی وصول کر لی لیکن پاکستان سے نفرت کی آگ ابھی تک ٹھنڈی نہیں ہوئی۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو دعوت نہیں دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمسایے پہلے، اب مودی کی پالیسی ہوگی لیکن سب سے بڑے ہمسایے کو چھوڑ کر بھارتی وزیراعظم کن ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں؟ معلوم نہیں۔تقریب میں امریکا، روس، برطانیہ، فرانس، چین، جاپان ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا جا سکتا ہے۔ نریندر مودی ممکنہ طور پر 30 مئی کو دوسری مدت کا حلف اٹھائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …