جمعرات , 18 اپریل 2024

ایران ایک عظیم ملک ہے, تہران کیساتھ جوہری ڈیل کا امکان موجود ہے: ٹرمپ کا بڑا یوٹرن

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران ایک عظیم ملک ہے، اس کی قیادت کی تبدیلی میں ہیں کوئی دلچسپی نہیں، تہران کیساتھ جوہری ڈیل کا امکان موجود ہے۔ٹوکیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، ان کے پاس جوہری ہتھیار ہونا قابل تشویش ہے۔ نہیں چاہتا کہ حالات کوئی خوفناک شکل اختیار کریں اسی لیے ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔

شمالی کوریا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ اور واشنگٹن میں ایک دوسرے کے احترام کا جذبہ پایا جاتا ہے۔ امید ہے شمالی کوریا کے ساتھ بہت اچھی باتیں سامنے آئینگی۔ دونوں ممالک باہمی احترام کا راستہ اپنا سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …