جمعرات , 18 جولائی 2019

امریکی صدر ٹرمپ کی جاپان کے نئے بادشاہ سے شاہی محل میں ملاقات

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے پہلے رہنما ہیں جو جاپان کے نئے بادشاہ سے ملے ہیں۔ ٹوکیو کے شاہی محل میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان کے چار روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے نئے جاپانی بادشاہ نارو ہیتو سے ملاقات کی۔ وہ خاتون اول کے ساتھ شاہی محل پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔بادشاہ نارو ہیتو نے صدر کا تعارف شاہی خاندان کے افراد سے کروایا۔ اس موقع پر جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے بھی موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے وردک میں درجنوں طبی مراکز بند کرادیئے

افغانستان میں غیرملکی این جی او کےتحت چلنے والے درجنوں طبی مراکز طالبان نے بند …