جمعہ , 19 اپریل 2024

اراکین پارلیمنٹ کے چناؤ کیلئے یورپی یونین کے انتخابات کاعمل مکمل

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)اراکین پارلیمنٹ کے چناؤکیلئے یورپی یونین کے انتخابات کاعمل مکمل ہوگیا ،یورپی یونین کے تحت ہونے والے الیکشن میں برطانیہ کی نئی بریگزٹ پارٹی بازی لے گئی۔یورپی پارلیمنٹ کیلئےاراکین کے انتخاب کیلئے 28رکن ممالک میں 4روزسے جاری ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، برطانیہ میں نئی بریگزٹ پارٹی بازی لے گئی اورلیبرپارٹی کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

یورپی یونین کیلئے برطانیہ سے73اراکین پارلیمنٹ منتخب ہوگئے،جن میں بریگزٹ پارٹی کے اراکین کی تعداد28،لیبرپارٹی کے 10اورکنزرویٹوپارٹی کےصرف 3اراکین منتخب ہوئے۔انتخابات میں جیت پربریگزٹ پارٹی کے رہنما ءنائیجیل فیریج کا کہنا کہ دونوں پارٹیوں کو نتائج سے سبق حاصل کرناچایئے۔یورپی پارلیمنٹ کیلئے40کروڑ سے زائدرجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …