بدھ , 24 اپریل 2024

صہیونی فوج نے بیت لحم میں زرعی زمینوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے جنوب میں الخضر قصب کے نزدیک شاشاہلا گاوں میں فلسطینی زرعی اراضی کو تباہ کر دیا۔مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے صبح کے وقت شاشاہلا گاوں پر دھاوا بولا اور محمد صلاح کے ملکیتی ذرعی کمرے کو مسمار کر دیا۔

قابض اسرائیلی حکام نے مقامی رہائیشیوں سے زبردستی علاقے کو خالی کرانے کی کوشش کی جو کہ غیر قانونی صہیونی بستی کی تعمیر کی جانب ایک قدم ہے۔تقریبا ایک مہینہ پہلے اسرائیلی فوج نے گاوں میں زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے چند کمروں کو مسمار کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …