جمعرات , 25 اپریل 2024

بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم کرائے جانے کی ضرورت، جرمی کوربین

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ نے کہا ہےکہ یورپی نین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں دوبارہ ریفرنڈم کرائے جانے کی ضرورت ہے۔جرمی کوربین نے اعلان کیا ہے کہ بریگزٹ کے مسئلے پر کنزر ویٹو پارٹی میں اندرونی اختلافات، اس مسئلے کو حل کرنے میں حکومت کی ناتوانی اور برطانوی دارالعوام میں اس سلسلے میں پیدا ہونے والے تعطل کی بنا پر بریگزٹ کے سلسلے میں عام انتخابات اور یا ریفرنڈم کے ذریعے دوبارہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ جلد ہی اپنی پارٹی کے اراکین سے صلاح و مشورہ کریں گے۔واضح رہے کہ برطانوی دارالعوام کی جانب سے بریگزٹ کو اب تک تین بار مسترد کیا جا چکا ہے جس کے بعد لندن کی حکومت بریورپی یونین سے بریگزٹ پر اکتیس اکتوبر تک کی مہلت بڑھائے جانے کی درخواست کرنے پر مجبور ہوئی ہے اور یہاں تک کہ تھریسا میے نے سات جون کو مستعفی ہونے تک کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …