جمعرات , 25 اپریل 2024

میزائل تجربات جاری رہیں گے دستبردار نہیں ہوں گے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اس کے میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رہے گا۔شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ میزائل تجربات سے دستبرداری دفاع کے اپنے حق کو نظر انداز کئے جانے کے مترادف ہے۔شمالی کوریا نے پیونگ یانگ کے میزائل تجربات کے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے منافی ہونے کے بارے میں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے بیان کو مسترد کر دیا۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ میزائل تجربات پیونگ یانگ خلاف امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے خطرات اور دھمکیوں کا جواب ہیں۔اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کے سلسلے میں اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا ہے اور ساتھ ہی اس نے جزیرہ نمائے کوریا میں اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کی ہیں جن کی بنا پر شمالی کوریا میزائل تجربات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …