ہفتہ , 20 اپریل 2024

نواز شریف نے 28 مئی 1998 میں 6 دھماکے کرکے پاکستان کو دفاعی محاذ پر ناقابل تسخیر بنایا، مریم نواز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سیاسی حریف وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ جو خود ہر فیصلے کے لیے کسی کے اشاروں کا متنظر ہو، وہ ہمیں کیا این آر او دے گا۔لاہور میں منعقد یوم تکبیر کے حوالے سے منتقد تقریب میں مریم نواز نے کہا کہ ملک و قوم کا محسن اور دنیا کے نقشے پر پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے والا سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹھ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’نالائق اعظم کی جعلی حکومت ہے اس لیے بیرون ملک کے سربراہان دورے نہیں کرتے‘۔مریم نواز نے کہا کہ ’ہم نے این آر او نہیں مانگا لیکن جو ہر بات پر کسی کے اشارے کا منتظر ہو، وہ کسی کو کیا این آر او دے گا‘۔نائب صدر نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو 6 ارب ڈالر کے عوض عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ہاتھوں گروی رکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ ’آج ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر، اسٹاک مارکیٹ، روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 28 مئی 1998 میں 6 دھماکے کرکے پاکستان کو دفاعی محاذ پر ناقابل تسخیر بنا دیا اور امریکی کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی آفر مسترد کردی۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جرات مندانہ فیصلے سے قوم کی تقدیر ہمیشہ کے لیے بدل دی۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ردالفساد میں بطور وزیراعظم سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ کھڑے تھے، یہ کیسی جمہوری حکومت ہے جس نے سیکیورٹی اداروں کو اکیلا چھوڑ دیا۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف علیل ہیں لیکن ملک اور قوم کے خاظر کوٹھ لکھپت جیل میں موجود ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آج بھارتی وزیراعظم، عمران خان کا فون نہیں اٹھا رہے ہیں، وہ ہی بھارتی وزیراعظم اب عمران خان کا فون بھی نہیں اٹھا رہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …