جمعہ , 19 اپریل 2024

عیدالفطر کی تعطیلات 4 سے 7 جون تک ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا، جس کے مطابق 4 جون سے 7 جون تک ملک میں عام تعطیل ہوگی۔وزارت داخلہ کے جاری نوٹیفکیشن میں عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔22 مئی کو محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 4 جون بروز منگل کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا تھا۔محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 3 جون (28 رمضان) کو پاکستانی وقت کے مطابق 3:02 پی ایم کو ہوگی اور اس دن سورج غروب ہونے کے وقت اس کی عمر 4 گھنٹے 16 منٹ ہوگی۔

4 جون یعنی 27 رمضان کو نئے چاند کی عمر 28 گھنٹے 16 منٹ ہوچکی ہوگی اور یہ سورج غروب ہونے کے بعد کم از کم ایک گھنٹے تک دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 جون کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں، لہٰذا ملک بھر میں عیدالفطر 5 جون بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 7 مئی بروز منگل کو ہوا تھا۔اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ کمیٹی نے نیا قمر کیلنڈر تیار کرلیا ہے جسے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس قمری کیلنڈر کے مطابق شوال کا چاند 4 جون کو نظر آنے اور عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں برمضان کا آغاز 5 مئی کو ہوا تھا مگر اس مرتبہ وہاں 3 جون کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے اور ممکنہ طور پر وہاں عیدالفطر پاکستان کے ساتھ ہی ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …