ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان کے ساتھ تعلقات نئی سطح پر پہنچ چکے : روسی وزارت خارجہ

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی وزارت خارجہ نے پاک روس خلائی تنصیب معاہدے کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہاہے اس معاہدے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جبکہ بشکیک میں پاک روس وزرائے خارجہ کی ملاقات انتہائی خوشگواررہی ۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے ماسکومیں ہونے والی ہفتہ وار پریس بریفنگکے دوران پاک روس تعلقات ،افغانستان سمیت خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر گفتگوکی۔

ایران امریکہ کشیدگی کے حوالے سے ماریہ زخارووا کاکہناتھاکہ ایران کیخلاف جارحانہ امریکی بیانات انتہائی خطرناک ہیں ۔پریس بریفنگ میں 92نیوزکے نمائندے کے سوال پر ماریہ زخاروا نے پاک روس وزرائے خارجہ کی ملاقات کو انتہائی خوشگوار قراردیا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان کاکہناتھا پاکستان اور روس کے تعلقات نئی سطح پر پہنچ چکے ہیں ،بشکیک میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ خطے کو درپیش مسائل ،افغانستان کی صورتحال ،اور خلیج میں جاری ایران امریکہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ماریہ زخاروواکاکہناتھا خطے میں امن واستحکام کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اہمیت رکھتے ہیں،انہوں نے اس موقع پر پریس بریفنگ میں پاکستانی چینل کی موجودگی کو بیحد سراہا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …