پیر , 21 اکتوبر 2019

شام کے سرحدی شہر القنیطرہ پر اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے القنیطرہ کے نواحی علاقے خان ارنبہ میں کیے گئے میزائل حملے میں ایک سرکاری فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔شام کے عسکری ذرائع کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات نو بج کر 10 منٹ پر اسرائیل نے مشرقی خان ارنبہ میں ایک فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا۔ میزائل حملے میں ایک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ‌کیا گیا ہے کہ اس نے سوموار کے روز اسرائیل کے ایک طیارے پر فائرنگ کے بعد طیارہ شکن آرٹلری مرکز کو نشانہ بنایا۔

خبر رساں ادارے’سانا’ کے مطابق اسرائیل نے القنیطرہ گورنری میں ایک فوجی کیمپ پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجےمیں کم سے کم ایک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔درایں اثناء اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ شامی فوج نے اسرائیل کے ایک طیار پرحملے کی ناکام کوشش کی تھی جس کے جواب میں القنیطرہ میں شامی فوج کے ایک کیمپ کو تباہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اعلیٰ تربیتی معیار پر پاک فوج کو فخر ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

کراچی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے …