جمعہ , 19 جولائی 2019

بحرین کانفرنس کا مقصد قضیہ فلسطین کا خاتمہ ہے: فلسطینی تنظیمیں

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی دھڑوں نے بحرین اقتصادی ورکشاپ کو فلسطینی تصفیے کے خاتمے کا ذریعہ اور امریکی صدی کی ڈیل کے آغاز کا پہلا مرحلہ قرار دیا ہے۔حماس، اسلامی جہاد، عوامی فرنٹ، جمہوری فرنٹ اور دوسرے معروف فلسطینی تنظیموں نے کہا کہ منامہ میں منعقد ہونے والی کانفرنس کا مقصد خطے میں اقتصادی، انسانی مسائل اور فرقہ ورانہ فسادات کے ذریعے فلسطینی عوام کے حقوق کا خاتمہ ہے۔

دھڑوں نے تصدیق کی کہ اس کانفرنس کا انعقاد، کسی بھی عرب یا فلسطینی کی شرکت، چاہے سرکاری یا ذاتی ہو فلسطینیوں کی پیٹھ، انکے قومی تصفیے اور انکی آزادی کی کوششوں اور قومی آزادی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے برابر ہے۔دھڑوں نے کافرنس میں شرکت نا کرنے والے تمام ممالک کے رہنماوں، اداروں اور افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت موصول کرنے والے تمام ممالک سے کانفرنس کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ …