جمعرات , 25 اپریل 2024

شامی فوجی نے اسرائیلی ڈورن طیارہ مار گرایا

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شامی فوج نے قنیطرہ کے علاقے پر پرواز کرنے والے اسرائیلی ڈورن طیارے کو مار گرایا ہے۔قنیطرہ میں شامی فوج کے ٹھکانے پر اسرائیل کے میزائل حملے کے محض چند گھنٹے کے بعد شامی فوج نے ایک اسرائیلی ڈورن طیارے کو مار گرایا ہےصیہونی فوج نے اپنا ڈورن طیارہ مار گرائے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ایک بار پھر قنیطرہ میں شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اس سے پہلے شامی ذرائع نے بتایا تھاکہ پیر کی شب صیہونی دشمن نے صوبہ قنیطرہ کے علاقے تل شعار میں شامی فوج کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی شہید اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔دمشق کی جانب سے اقوام متحدہ میں شکایت دائر کیے جانے کے باوجود پچھلے ایک سال کے دوران اسرائیلی فوج نے کئی بار شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …