جمعرات , 25 اپریل 2024

ایرانی قوم ، فلسطینی عوام اور بیت المقدس کے ساتھ ہیں، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یوم قدس کی آمد سے قبل کہا ہے کہ ایران کو فلسطین، شام، لبنان، افغان اور یمن کی مظلوم اقوام کی حمایت پر فخر ہے۔ ایران مظلوم اور ستمدیدہ مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔

صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 40 برس سے ایرانی قوم مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور فلسطینیوں کے ساتھ ملکر فلسطین کے بارے میں ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے امادہ ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کو مظلوم اور ستمدیدہ اقوام کی حمایت پر فخر ہے۔ ایرانی قوم کو فلسطینی، شامی، لبنانی ، افغانی اور یمنی اقوام کی حمایت پر فخر ہے۔ ہم دنیا کے مظلوموں کے ساتھ ہیں ہم ان اقوام کے ساتھ کھڑے ہیں جو سامراجی طاقتوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔صدر روحانی نے کہا کہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ہم فلسطین کی ستمدیدہ قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم فلسطین اور بیت المقدس کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …