ہفتہ , 20 اپریل 2024

ورلڈکپ کا آغاز، گوگل بھی کرکٹ کے جنون میں مبتلا ہوگیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے ورلڈکپ 2019 کے آغاز کے موقع پر گوگل بھی کرکٹ کے رنگ میں رنگ گیا۔گوگل نے کرکٹ ورلڈکپ کا حصہ بنتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا جس میں گیند اور وکٹ کے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑی بال کروا رہا جس پر شاٹ لگایا گیا ہے۔ورلڈکپ کی مناسبت سے ڈیزائن کیے گئے خصوصی ڈوڈل کو فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ڈوڈل پر کلک کرنے سے میچ کے اوقات، اس سے متعلق خبریں اور میچز کن ٹیموں کے درمیان ہیں اس حوالے سے تمام معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے اوول میں ہوگا جہاں انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔جب کہ دوسرا میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کل ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …