ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالم اسلام قبلہ اول اور القدس کے دفاع کے لیے فوری اقدامات کرے: ھنیہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کے دفاع اور القدس کی پنجہ یہود سے آزادی کے لیے فعال اور فوری کردار ادا کرے۔ اسماعیل ھنیہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، عالم اسلام کے سربراہان، فرمانروائوں اور دیگر قائدین کو لکھے گئے مکتوب میں کہا کہ القدس اور قبلہ اول کا دفاع پوری مسلم امہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ القدس میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی مذہبی عبادت گاہیں اور مقدس مقامات خطرے میں ۔ فلسطینیوں کو قابض صہیونی ریاست کے ریاستی جبر کے تحت ملک سے بے دخلی، ھجرت اور جلاوطنی جیسے مظالم کا سامنا ہے۔

حماس رہ نما کی طرف سے یہ مکتوب ایک ایسے وقت میں مسلمان فرمانرائوں کو ارسال کیا گیا ہے جب دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم کا 14 سربراہ اجلاس سعودی عرب میں ہو رہا ہے۔اسماعیل ھنیہ نے اپنے مکتوب میں عالم اسلام اور عرب ممالک کے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ قضیہ فلسطین کو لاحق خطرات کے تدارک، اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی روک تھام، القدس، غرب اردن اور غزہ سمیت فلسطین کے تمام علاقوں سے صہیونی ریاست کے تسلط کے خاتمے۔ فلسطین میں‌ یہودی آباد کاری روکنے اور فلسیطنیوں‌ کی جبری ھجرت کا سلسلہ بند کرانے مطالبہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کھلم کھلا صہیونی ریاست کی طرف داری کر کے غاصب ریاست کے نسل پرستانہ جرائم کو آگے بڑھانے میں ملوث ہے۔ انہوں‌ نے امریکی صدر کے داماد اور خصوصی مشیر جیرڈ کوشنر کے دورہ مشرق وسطیٰ کو فلسطینی قوم کے خلاف جاری امرiکی ۔ صہیونی سازش کا حصہ قرار دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …