پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

امریکی ایلچی کی آمد کے خلاف اردن میں امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ

عمان(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور ان کے خصوصی مشیر جیرڈ کوشنر کی قیادت میں وفد کے دورہ عمان کے خلاف امریکی سفارت خانے کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ہزاروں مقامی شہریوں اور فلسطینی پناہ گزینوں‌ نے شرکت کی۔

عمان میں امریکی سفارت خانے کے باہرنکالی جانے والی ریلی میں مقررین نے امریکی ایلچیوں‌ کی آمد کی شدید مذمت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جیرڈ کوشنر اور ان کے ہمراہ آنے والا وفد فلسطین کے خلاف امریکا کے سازشی منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کی سازش کو آگے بڑھانے اور بحرین میں اقتصادی کانفرنس کامیاب بنانے کے لیے راہ ہموار کررہا ہے۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران اردنی پولیس نے امریکی سفارت خانے کے باہر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے تھے اور سفارت خانے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے۔مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے باہر ہی مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کے خصوصی مشیر جیرڈ کوشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مندوب جیسن گرین بیلٹ پر مشتمل ایک وفد دو روز قبل عمان پہنچا۔ اس وفد کی آمد کا مقصد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے: مرجع تقلید نوری ہمدانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش …