جمعرات , 18 اپریل 2024

کیا آپ قدس ریلیوں میں شرکت کریں گے؟

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)‎‎‎اسلامی جمہوریہ ایران اور فلسطین کی مختلف تنظیموں اور اداروں نے فرزندان اسلام سے عالمی یوم قدس کی ریلیوں اور پروگراموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ذرائع کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے ائمہ جمعہ کی سیاسی کونسل، ادارہ تبلیغات اسلامی، دینی تعلیم کے عالمی مرکز حوزہ علمیہ قم نیز دیگر تمام قومی اور بین الاقوامی ثقافتی اداروں نے تمام تمام فرزندان توحید اور مسلمانان عالم سے اپیل کی ہے کہ عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے قدس شریف کی آزادی اور امریکا کے سازشی منصوبے سینچری ڈیل کو ناکام بنانے کے عزم کا اعلان کریں۔

اس دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی القدس اور انتفاضہ فلسطین کمیٹی کے سربراہ نے عالمی یوم قدس کے پروگراموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سال ایران اسلامی کے ساڑھے نو سو شہروں میں عالمی یوم قدس کی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

مختلف فلسطینی تنظیموں نے بھی مسلمین عالم سے عالمی یوم قدس کی ریلیوں اور پروگراموں میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔جہاد اسلامی فلسطین نے بیت المقدس کو فلسطین و عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل قرار دیتے ہوئے دنیا کے روزے دار مسلمانوں سے کہا ہے کہ اس سال عالمی یوم قدس کے جلوسوں اور ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے فلسطین اور قبلہ اول کے خلاف امریکی و صیہونی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

اسی کے ساتھ عراق،اور لبنان سمیت مختلف عرب ملکوں میں اس سال ’’نحو القدس‘‘ یعنی ’قدس چلو‘ کو عالمی یوم قدس کا بنیادی سلوگن قرار دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کامیاب ہونے کے بعد حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے رمضان المبارک کے آخری جمعے ، جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس کا نام دے کر پوری دنیا کے مسلمانوں کو قدس کی تئیں یکجا کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …