پیر , 9 دسمبر 2019

فلسطین سے اظہار یکجہتی ،میکسیکو نےنمائش سے اسرائیلی تصاویر ہٹادیں

میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک)‎فلسطین سے اظہار یکجہتی ،میکسیکو نےنمائش سے اسرائیلی تصاویر ہٹادیں میکسیکو میں اسرائیلی سفارتخانے کے زیراہتمام منعقد کی جانے والی تصویری نمائش "ایک نظراسرائیل پر” میں سے 12 تصاویر کو شہری انتظامیہ نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہٹا دی تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں اسرائیلی سفارتخانے کے زیراہتمام دو میٹرو اسٹیشنز پر ایک ماہ پر مشتمل تصویری نمائش "ایک نظر اسرائیل پر” کا انعقاد کیا گیا جس میں موسیقی ،رقص اور فلم پرجیکشنز کا اہتمام کیا گیا ۔

صیہونی ریاست اسرائیل کو اس وقت حیرت کے ساتھ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب تقریب کے بڑے حصے کو صیہونی ریاست کے ظلم و جبر اور فلسطین کے حمایتوں کی جانب سے احتجاج کے باعث روکنا پڑا ۔شہر میں جاری صیہونی ریاست کے خلاف ہونے والے احتجاج کے پیش نظر میکسیکو شہر کی انتظامیہ نے اسرائیل کی جانب سے گولان کی چوٹیوں ،مشرقی بیت المقدس اور یروشلم کے علاقوں کو فلسطین کی ملکیت ظاہر کرنے پر فوری طور پر ان تصاویر کو ہٹا دیا ہے ۔

واضح رہے کہ میکسیکو م یں ہونے والی اس تصویری نمائش پر 40سے زیادہ بین القوامی تنظیموں ،سفارتی مشنز ،یونینز اور عرب ممالک کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے باعث میکسیکو شہر کی انتظامیہ نے نمائش سے 12 تصاویر کو ہٹا دیا جس میں اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پر اپنے ملکیت ظاہر کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

لاہور: مذہبی جماعت کے اجتماع میں دھماکہ، ایک شخص جان بحق

لاہور: مذہبی جماعت کے اجتماع میں دھماکہ، ایک شخص جان بحق، پانچ زخمی۔لاہور کے علاقے …