منگل , 23 اپریل 2024

القدس امریکہ کا نہیں جس کو وہ بخش دے: جوادظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قدس فلسطینی عوام کا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ القدس شریف نہ امریکہ کا ہے جس کو کسی کووہ بخش دے اور نہ ہی غاصب اور ناجائز صہیونی حکومت کا ہے جس پر قبضہ جمائے اور نہ ہی ان کے ستمگر اتحادیوں کا ہے جس کو خریدیں۔ القدس شریف فلسطین کی سرزمین اور فلسطینی عوام کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جو بھی اس حقیقت کو نظر انداز کرے تو اسے تباہ کن شکست کا سامنا ہوگا۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت فلسطینی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …