ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل17 ستمبر کو دوبارہ انتخابات

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)نیتن یاہوحکومت بنانے میں ناکام ہو گیا جس کے بعد اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی۔اسرائیل نے بدھ کو ایک بل پاس کر کے کنیست (پارلیمنٹ) کو تحلیل کردیا اور وسط مدتی انتخابات کے لئے 17 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ کنیست کے 120 میں سے 74 اراکین نے وسط مدتی انتخابات کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 45 اراکین نے اس کے خلاف ووٹ دیا ۔

صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے 42 ویں دن بعد بھی حکومت بنانے میں ناکام رہنے کی وجہ سے پارلیمنٹ میں یہ بل لایا گیا تھا ۔نو اپریل 2019 کو ہوئے انتخابات میں نیتن یاہو کی قیادت میں لیکود (لیکوڈ) پارٹی کو 120 میں سے 65 سیٹیں ملی تھیں، لیکن اسرائیلی بیتے نیو پارٹی نے اتحاد میں شا مل ہونے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے نیتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام ہوا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …