پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ کا استحکام، 20 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ (این آئی ٹی) کے تحت اسٹاک مارکیٹ کے استحکام کے لیے 20 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں فیصلہ لیا گیا۔ای سی سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک میں اسٹاک مارکیٹ کے استحکام کے لیے ای سی سی نے فنانس ڈویژن کی تجویز کو منظور کیا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ حکومت نے ریاستی ادارے این آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے لیے 20 ارب روپے کے خودمختار ضمانت جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اسٹیٹ بینک کے وفد کے ہمراہ بروکرز سے ملاقات کی تھی جس میں سیکیورٹی اینڈ ایکسینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا کوئی نمائندہ نہیں تھا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے خودمختار ضمانت کے اجزا کے لیے مختلف بینکوں سے 20 ارب ادھار لیے جائیں گے جو این آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے لیے ہوں گے۔

انہوںنے بتایا کہ دیگر بنیکوں کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان بھی معاہدے کا حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہیں جس کے فائدے حکومت کے ساتھ بھی شیئرہوں گے۔ ڈاکٹر خاقان نجیب نے بتایا کہ گزشتہ حکومتوں نے بھی ایسے اقدامات اٹھائے تھے۔

وزات خزانہ کے ترجمان نے مذکورہ فنڈز پیرتک فعال ہونے سے متعلق بیان دینے سے گریز کیا۔انہوں نے کہا کہ ’فنڈز کے مکمل فعال ہونے میں تاحال بعض اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں‘۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ای سی سی نے حصص کی واپسی کا کوئی اختیار نہیں لیا۔

یہ بھی دیکھیں

ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ تک پہنچ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ تک پہنچ …