ہفتہ , 24 اگست 2019

ورلڈ کپ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

ناٹنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 105 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

کرس گیل نے 50 جب کہ نکولس پورن نے 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں محمد عامر نے حاصل کیں۔قبل ازیں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف بدترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

میچ اپ ڈیٹ:
17 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی۔ امام الحق 2 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے
35 کے مجموعے پر فخر زمان بھی آندرے رسل کی گیند پر بولڈ ہو گئے، انہوں نے 22 رنز کی اننگز کھیلی
حارث سہیل بھی صرف 8 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے
پاکستان نے 10 اوورز کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنا لیے
پاکستانی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے بابراعظم بھی وکٹوں سے باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 33 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی
75 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی 8 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے
عماد وسیم ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، حسن علی بھی ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے
تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ بھی 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے
پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وہاب ریاض تھے جنہوں نے 11 گیندوں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوشانے تھومس نے 4 جب کہ جیسن ہولڈر نے تین اور آندرے رسل نے 2 کھلاڑیوں کو آّؤٹ کیا
ٹاس جیت کر ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ دن بھر وکٹ کی صورتحال تبدیل ہوگی لیکن وہ آغاز میں ہی وکٹیں حاصل کرکے میچ پر گرفت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر وہ بھی بولنگ ہی کرتے ہیں اور کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے۔شائقین نے پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم کے لیے بھرپور نعروں کے ساتھ رخصت کیا۔

جب کہ میچ سے قبل برطانیہ میں مقیم پاکستانی شائقین نے ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو کر سڑکوں کا دورہ کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔سرفراز کا کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے بھی سازگار ہے اور پاکستان کی بیٹنگ لائن فارم میں ہے۔

گزشتہ روز ناٹنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شکستوں کے تسلسل کو توڑیں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے لیکن اگر ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کرنا ہوا تو بیٹنگ آرڈر مختلف ہوسکتا ہے۔

پاکستان ٹیم:
فخرزمان، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، محمد حفیظ، عماد احمد، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر

یہ بھی دیکھیں

شامی فوج مسلسل کامیابی کی منزلیں طے کرتی جارہی ہے، بشارالاسد

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شامی فوج اور عوام …