جمعہ , 19 اپریل 2024

اسلام آباد میں جرائم سے متعلق تحریری جواب جمع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے جرائم کی تفصیلات سے متعلق تحریری طور پر جواب جمع کرایا گیا۔تحریری جواب کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 6 ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں جرائم میں 35.16 فیصد کمی آئی، گزشتہ سال جرائم کے کیسز 1453 تھے جو رواں سال 938 رہ گئے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں گزشتہ برس قتل کے مقدمات 56 تھے جبکہ رواں برس ان کی تعداد 53 ہے، زیادتی اور اغوا کے واقعات 198 سے کم ہو کر 145 رہ گئے، ڈکیتی اور چوری کے واقعات بھی 323 سے کم ہو کر 183 ہوگئے۔تحریری جواب کے مطابق اسلام آباد میں گاڑی چوری کے واقعات 142 سے کم ہو کر 104 اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بھی 279 سے کم ہو کر 144 ہوگئیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …