پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس : آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو ( نیب) نے منی لانڈرنگ کیس سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ہیں مگر حفاظتی ضمانت پر ہونے کے باعث فی الحال یہ وارنٹ کام نہیں آسکیں گے۔آصف علی زرداری اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کا کیس نیب میں چل رہا ہے جس میں اومنی گروپ کے انور مجید اور اے جی مجید پہلے سے گرفتار ہیں۔

چیئرمین نیب نے جمعہ کو اس کیس میں سابق صدر کی گرفتاری کے وارنٹ کی بھی منظوری دی ہے۔ وارنٹ کے مطابق آصف زرداری منی لانڈرنگ کی انویسٹی گیشن میں نیب کو مطلوب ہیں۔نیب کے مطابق وارنٹ گرفتاری 10 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔سابق صدر نے اس وقت تمام مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں جس کے باعث 10 جون تک نیب کے وارنٹ ان کی گرفتاری کے کام نہیں آسکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے: مرجع تقلید نوری ہمدانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش …