بدھ , 21 اگست 2019

ہنگری: جنوبی کوریا کے 7 سیاح کشتی الٹنے سے ہلاک، 21 لاپتہ

بوداپست(مانیٹرنگ ڈیسک)ہنگری میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے 7 افراد ہلاک جبکہ 21 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ متاثرہ افراد کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بوڈاپیسٹ کے وسط میں واقع ملکی پارلیمان کے قریب صبح سیاحوں سے بھری ’مرمیڈ‘ نامی کشتی بڑے کروز شپ سے ‌ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت کشتی میں چھ سالہ بچی سمیت 33 جنوبی کوریائی سیاح سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے 7 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ہنگری کی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 21 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں اور ان کی تلاشی کا آپریشن جاری ہے۔

ہنگری کی نیشنل ایمبولینس سروس کے مطابق سات افراد کو بچایا جا چکا ہے۔ لاپتہ ہونے والے افراد کا بچنا کسی معجزے سے کم نہیں ہو گا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ دریائے ڈنیوب کے جنوب میں پیش آیا جہاں بڑا کروز شپ ’مرمیڈ‘ کشتی سے ٹکرا گیا جس کے بعد کشتی فوراﹰ ڈوب گئی۔ واقعہ کےوقت دریا کے پانی کا درجہ حرارت 10 سے 15 ڈگری سیلسیس تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں کو جائے وقوعہ سے متعدد کلومیٹر کے فاصلے پر بازیاب کرایا گیا۔ رواں ماہ کے آغاز سے ہنگری میں شدید بارشیں جاری ہیں جس سے دریا میں پانی کے بہاؤ بڑھ رہا ہے اور امدادی رضا کاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری طرف جنوبی کوریا کے صدر صدر مون جے اِن نے ملکی حکام کو ریسکیو آپریشن میں ہنگری کی مدد کیلئے تمام ممکنہ وسائل مہیا کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔ سیول سے تقریباﹰ اٹھارہ اہلکاروں کو ریسکیو آپریشن میں ہنگری حکام کی مدد کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

انسداد پولیو کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا:بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان کو خط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط …