اتوار , 19 جنوری 2020

مقبوضہ کشمیر میں آج یوم کشمیر اور یوم القدس منایا گیا

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج یوم کشمیر اور یوم القدس منایا گیا۔بھارتی جارحیت اور اسرائیلی مظالم نامنظور!کشمیری بھارتی مظالم اور فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نےتنازعات کے فوری حل کیلئے عالمی برادری پرزور دیا۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ تنازعات کا حل عوام کی خواہشات کے مطابق تلاش کرنا امت مسلمہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔

دوسری جانب ضلع شوپیاں اور کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی۔شوپیاں میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت خطرناک ممالک میں شامل

عالمی ادارے دی اسپیکٹیٹر نے بھارت کو رہنے کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا۔مودی …