جمعہ , 19 اپریل 2024

بیت المقدس کا تشخص تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:القسام بریگیڈ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی قوم اور قابض صہیونیوں کے درمیان جاری کشمکش کا آئیکون ہے۔ بندوقوں کا رخ اور مزاحمت کا قطب نما ہے۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ‘انسٹا گرام’ پر پوسٹ ایک بیان میں‌ کہا ہےکہ بیت المقدس کے تشخص کو تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں‌ دی جائے گی۔ فلسطینی قوم اور القسام بریگیڈ دفاع القدس کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ القدس کا تشخص تبدیل کرنے یا اس کی تاریخی میراث لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

القسام بریگیڈ کی طرف سے یہ بیان ‘عالمی یوم القدس’ کی مناسبت سے جاری کیا گیا۔ ‘ عالمی یوم القدس’ کا اعلان سنہ 1979ء میں ایران کے سابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ہر ماہ صیام کے آخری جمعہ کے روز منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت دفاع القدس کی جنگ میں ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔ فلسطینیوں نے مزاحمت کے ذریعے دشمن کی طرف سے قضیہ فلسطین کے تصفیے کی تمام سازشیں ناکام بنائیں اور آئندہ بھی القدس اور الاقصی کے خلاف سازشیں ناکام بنائی جائیں‌ گی۔القسام بریگیڈ نے آئندہ ماہ بحرین میں منعقدہ عالمی اقتصادی کانفرنس کو قضیہ فلسطین کے تصفیے کے لیے امریکا اور اسرائیل کی گہری سازش قرار دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …