اتوار , 15 دسمبر 2019

ترکی کے موجودہ صدر اردوغان سعودی عرب کے دشمن قرار

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے صدر اردوگان کی قیادت میں ترکی کی موجودہ حکومت کو سعودی عرب کا دشمن قراردیدیا ہے۔ سعودی چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا سعودی عرب کے خلاف ترکی کے عداوت اور دشمنی پر مبنی اقدامات نمایاں ہوگئے ہیں۔ العجلان نے کہا کہ ترکی میں سیاحت اور تجارت کے سلسلے میں ہر قسم کی سرمایہ کاری دشمن کی حمایت کے برابر ہے ۔

اس نے کہا ترک صدر سعودی عرب کے دشمن ہیں اور دشمن کی مدد جائز نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد ترکی اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے ترکی کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان خاشقجی کے قتل ميں براہ راست ملوث ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فوجی اڈےپرحملہ: امریکانےطالبان سے مذاکرات روک دیئے

افغانستان میں امریکی فوجی اڈے بگرام کے قریب طالبان کے حملے کے جواب میں امریکا …