جمعرات , 25 اپریل 2024

’’صدی معاملہ‘‘ فلسطینیوں کے حقوق کے سراسر خلاف ہے،حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عالمی یوم قدس کی ریلی میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے بارے میں صدی معاملہ کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ یہ معاملہ فلسطینیوں کے اہداف کے سراسر خلاف ہے۔

انھوں نے کہا کہ دشمنوں نے گذشتہ دو برسوں میں بیت المقدس کے خلاف ایک نیا منصوبہ تیار کیا ۔ انھوں نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا لیکن ایک دو ممالک کے علاوہ کسی نے اس منصوبہ کو قبول نہیں کیا۔ امریکہ نے مقبوضہ جولان کو بھی اسرائیل کے حوالے کرنے کا اعلان کیا لیکن دوسرے ممالک نے اس منصوبے کو بھی ٹھکرا دیا۔ صدر روحانی نے کہا کہ صدی معاملہ بھی اسی طرح ناکام ہوجائےگا اور یقینی طور پر فلسطینی عوام اپنے اہداف میں کامیاب ہوجائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …