پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

یوم القدس مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے، خطیب جمعہ تہران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہےکہ رہبر انقلاب نے جمعہ الوداع کو عالمی یوم قدس اوراس دن کو یوم اسلام قرار دیا، امام خمینی نے فرمایا ہے کہ یوم قدس مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے اور اسرائیلی حکومت اور بچوں کے قاتل اس کے حامیوں کے سیاہ کارناموں کو دنیا کے سامنے پیش کئے جانے کا بہترین ذریعہ ہے- حجت الاسلام کاظم صدیقی نے کہا کہ آج استقامت اور انتفاضہ مقبوضہ فلسطین کے چپے چپے میں اپنی جڑیں مضبوط کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استقامتی محاذ نے صیہونیوں اور ان کے حامی منحوس تکون امریکا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دلوں پر لرزہ طاری کر دیا ہے-حجت الاسلام کاظم صدیقی نے کہا کہ یوم قدس گذشتہ چالیس برسوں سے غاصب صیہونی حکومت سے عالم اسلام کے اظہار نفرت و بیزاری کے پلیٹ فارم میں تبدیل ہو چکا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں شعور و آگاہی کا دائرہ آج علاقے سے باہر تک پھیل چکا ہے اور فلسطینیوں کے مطالبات کو پورا کرنے کے تعلق سے عالمی سطح پر زمین ہموار کر رہی ہے-تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ موجودہ صدی کمزور قوموں کی سامراجی طاقتوں پر فتح و کامیابی کی صدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب صرف ایران سے مخصوص نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کے مسلمان ایران کے اسلامی انقلاب کے پرچم تلے جمع ہو جائیں گے-

یہ بھی دیکھیں

دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے: مرجع تقلید نوری ہمدانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش …