جمعہ , 19 اپریل 2024

بغداد : ایران، روس، شام اور عراق کا چار ملکی اجلاس

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران، روس، عراق اور شام کے نمائندوں نے بغداد میں اپنے ایک اجلاس میں علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور دہشت گردی کے تعلق سے انٹیلی جینس شیئرنگ کے دائرے میں تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔باقی بچے دہشت گرد عناصر کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگا کر ان کے خلاف کارروائی کرنا اور سیکورٹی تعاون کی توسیع کی راہوں کا جائزہ لینا بھی بغداد میں ہونے والے اس چار جانبہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا-

عراقی فوج کے خفیہ ادارے اور چار جانبہ انٹیلی جینس شیئرنگ سینٹر کے سربراہ سعد العلاق نے دو ہزار پندرہ میں اس سینٹر کے قیام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چار جانبہ انٹیلی جینس تعاون کو موثر قرار دیا-انہوں نے عراق اور شام میں دہشت گردی کے خلاف اس مرکز کی انٹیلی جینس سرگرمیوں اور تعاون کے جاری رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مرکز میں چار ملکوں ایران، روس، عراق اور شام کے تعاون نے عراق اور شام میں داعش کو شکست دینے میں بہت ہی موثر کردار ادا کیا ہے۔

بغداد کے چار جانبہ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کے سربراہ اور فوجی اتاشی مصطفی مرادیان نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے تعلق سے اس مرکز میں ایران کی سرگرمیوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کو مکمل طور پر شکست دینے تک ایران اپنا ہر طرح کا تعاون دینے کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …