ہفتہ , 20 اپریل 2024

منامہ کانفرنس میں اقوام متحدہ کی شرکت نہیں ہو گی،ترجمان

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ ادارہ منامہ میں سینچری ڈیل سے متعلق اقتصادی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا-اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ یہ ادارہ منامہ کانفرنس میں، جو اسرائیل اور فلسطین تنازعے کے بارے میں پیش کئے گئے سینچری ڈیل منصوبے کے اقتصادی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہو رہی ہے، شرکت نہیں کرے گا-

اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس سے پہلے کہا تھا کہ مشرق وسطی کے امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نیکلای ملادینوف کو منامہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن وہ اس کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے-

اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس کے بعد اپنے اس بیان کی اصلاح کی اور کہا کہ ایسا کوئی دعوت نامہ آیا ہی نہیں تھا- فلسطینی انتظامیہ نے بھی منامہ کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ہے-منامہ کانفرنس پچیس اور چھبیس جون کو منعقد ہو گی جس میں فلسطین کے خلاف امریکا کے سینچری ڈیل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …