پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

امریکہ کی جانب سے شام کا اقتصادی محاصرہ دہشت گردی، ولید المعلم

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، یورپی یونین اور علاقے کے بعض ملکوں کی جانب سے شامی عوام کا اقتصادی محاصرہ ایک قسم کی دہشت گردی ہے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ شام کے اقتصادی محاصرے سے شام کی اہم کمپنیوںا ور عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ مغرب شام کی تعمیرنو میں دیگر ملکوں کی سرمایہ کاری کی روک تھام کر کے شام میں جنگ کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ولید المعلم نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شامی قوم نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ وہ استقامت اور صبر و تحمل کے میدان میں ایک مثالی قوم واقع ہوئی ہے اور شام میں عنقریب ہی دہشت گردی کے مقابلے میں مکمل فتح کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے: مرجع تقلید نوری ہمدانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش …