جمعرات , 25 اپریل 2024

کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ فلسطین اور القدس کا سودا کرے،جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ القدس کا تعلق تمام مسلمانوں بشمول فلسطینی قوم سے ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ اسے امریکہ اور صہیونیوں کے حوالے کرے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج جمعہ کے روز عالمی یوم القدس کی ریلی شرکت کرکے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ فلسطین اور القدس کا سودا کرے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کا پیغام یہ ہے کہ ہم القدس کو بھولنے والے نہیں اور نہ ہی اسے امریکہ اور صہیونیوں کے حوالے کرنے دیں گے اور نہ ہی غاصب صہیونی حکومت بیت المقدس پر مالکیت کا دعویٰ کرسکے گی ۔

محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف بعض عرب حکمرانوں کے حالیہ بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ مٹھی بھر عرب حکمرانوں کا یہ خام خیالی ہے کہ وہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا ساتھ دے کر اپنے مخصوص عزائم کو کامیاب بناسکتے ہیں ۔ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو آہنی گنبد کے دفاعی نظام کے ساتھ بھی اسرائیل کا تحفظ نہیں کرسکا تو وہ عرب ممالک کی کیا حفاظت کرسکتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں بہتر یہی ہے کہ ایران پر الزامات لگانے اور اسرائیل کو خوش کرنے کے بجائے فلسطینی عوام اور القدس کی حمایت کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھایے جائیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …