جمعرات , 18 اپریل 2024

ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے: بین الاقوامی جوہری ادارےکی تازہ رپورٹ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی جوہری ادارے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کررہا ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جوہری ادارے نے کل جمعہ کے روز اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے یورنیم کی افزودگی اور ذخیرہ سازی کو جوہری معاہدے کے دائرے میں ہی انجام دیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے اور جوہری معاہدے کے دیگر رکن ممالک کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کے بعد ایران نے 8 مئی 2019 کو اس معاہدے کی شق نمبر 26 اور 36 کے تحت اپنے وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ اور اعلان کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …