جمعہ , 19 اپریل 2024

یوگنڈا: انوکھا ملک، جہاں 1400 سال سے سحر و افطار کے اوقات تبدیل نہیں ہوئے

کمپالا (مانیٹرنگ ڈیسک) خط استوا پر واقع افریقی ملک یوگنڈا میں‌ ماہ و سال بدلتے ہیں، مگر دن اور رات کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں‌ آتی.تفصیلات کے مطابق یوگنڈا میں‌ موسموں کی تبدیلی بھی اوقات کی تبدیلی پر اثرا انداز نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے گزشتہ چودہ صدیوں سے سحر و افطار کے اوقات بھی تبدیل نہیں ہوئے.

ماہرین کے مطابق جیسے جیسے ہم قطب شمالی کی طرف بڑھتے جائیں گے، دن بڑا اور راتیں مختصر ہوتی جائیں گی، اس کے برعکس قطب جنوبی کی جانب سفر کرنے سے دن چھوٹا اور رات طویل ہوتی جاتی ہے۔ ساتھ ساتھ سال کے چاروں موسم بھی تبدیل ہوتے جاتے ہیں۔سحری اور افطار کے اوقات کے حوالے سے ہونے والے مباحثوں‌ کے دوران انکشاف ہوا کہ دنیا کا ایک ایسا ملک بھی ہے، جہاں اسلام کی آمد کے بعد سے اب تک روزے کا وقت تبدیل نہیں ہوا، یہ یوگنڈا ہے، جہاں‌ ہر سال مسلمان 12 گھنٹے کا روزہ رکھتے ہیں۔

یوگنڈا خط استوا پر واقع ہے، جہاں سال بھر دن اور رات کے اوقات میں کوئی فرق نہیں آتا، نہ ہی موسم اوقات کار پر اثر انداز ہوتے ہیں.یوگنڈا مسلمان اکثریتی ملک نہیں. البتہ وہاں ایک کروڑ سے زاید مسلمان بستے ہیں، جو کل آبادی کا 27 سے 30 فی صد ہیں ۔روزوں کے ساتھ ساتھ نمازوں کے اوقات کار میں‌ بھی کوئی تبدیلی نہیں آتی. اس کے برعکس دنیا بھر میں سحر اور افطار کے اوقات میں تبدیلی آتی رہتی ہے.

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …