جمعہ , 19 اپریل 2024

برینڈن مک کولم نے ورلڈکپ کے تمام میچوں کی پیشگوئی کردی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)اس وقت جب متعدد سابق کرکٹرز اور ماہرین آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے بارے میں پیشگوئی کرنے میں مصروف ہیں، وہیں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مک کولم نے ایک قدم آکر لگ بھگ اس ٹورنامنٹ کے ہر میچ کے نتیجے کی پیشگوئی کردی ہے۔یعنی اگر برینڈن مک کولم کی پیشگوئی کو درست مانا جائے تو پیر کو پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کی ممکنہ فاتح ٹیم کا نام جان سکتے ہیں۔

برینڈن مک کولم نے میزبان انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے واضح فیورٹ قرار دیا ہے، تاہم چوتھی ٹیم کا تعین ان کے بقول بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا اور اس کے لیے نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوگی۔اگرچہ ایونٹ میں پاکستان کا آغاز انتہائی برا ہوا اور اسے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا مگر 37 سالہ سابق کیوی کپتان کا ماننا ہے کہ گرین شرٹس اس ٹورنامنٹ کے 9 گروپ میچوں میں سے 5 اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

برینڈن مک کولم کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان گروپ میچز میں سری لنکا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کامیاب رہے گا جبکہ اسے ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچوں میں ناکامی کا سامنا ہوگا۔برینڈن مک کولم کے مطابق اس ایونٹ میں سب سے آخری نمبر پر سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ہوں گی جو اس ایونٹ میں بس ایک، ایک میچ ہی جیت سکیں گی، یعنی بنگلہ دیش صرف سری لنکا کو شکست دے گی جبکہ سری لنکا ویسٹ انڈیز کو ہرائے گی، باقی تمام میچز میں ان ٹیموں کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔

پیشگوئی کے مطابق اس کے مقابلے میں انگلش ٹیم کو اپنے 9 گروپ میچز میں سے 8 میں کامیابی حاصل ہوگی اور بس آسٹریلیا ہی اسے ہرانے میں کامیاب ہوسکے گی، جبکہ بھارتی ٹیم صرف انگلینڈ سے شکست کھائے گی جبکہ باقی 8 میچز میں کامیابی حاصل کرے گی۔آسٹریلین ٹیم 9 میں سے 6 میچز اپنے نام کرے گی اور اسے ویسٹ انڈیز،بھارت اور پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …