جمعرات , 25 اپریل 2024

پی ٹی آئی کے ملک بھر کے تمام پارٹی عہدے تحلیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر کے تمام پارٹی عہدے تحلیل کر دیئے۔تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صرف چند پارٹی عہدے بحال رہیں گے باقی تمام عہدے ختم کیے جا رہے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین، چیف آرگنائزر، وائس چیئرمین کا عہدہ برقرار رہے گا۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل، سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری اطلاعات کا عہدہ بھی برقرار رہے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …