بدھ , 24 اپریل 2024

مالی مشکلات کے باوجود احساس پروگرام کا اجرا ءجراتمندانہ فیصلہ ہے، ڈاکٹر ثانیہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ شدید مالی مشکلات کے باوجود احساس پروگرام کا اجرا وزیراعظم کا جرات مندانہ فیصلہ ہے۔ پیپرا رولز کا ازسرنو جائزہ لے کر قوانین میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کی حکومت کے انسداد غربت پروگرام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ستمبر سے ایس ایم ایس پر ضروریات بتانے والوں کو 48 گھنٹے میں امداد فراہم کرنے کا جائے گی جبکہ مزدوروں کو ای او بی آئی فوائد کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ وزیراعظم جون میں سود سے پاک قرضوں کی ایک سکیم کا اجرا کرنے جا رہے ہیں جبکہ بچوں کیلئے واؤچر سکیم اور نوجوانوں کیلئے انڈر گریجویٹ سکیم اور لڑکیوں کو سکول واپس لانے کے لئے سیکنڈ چانس پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ چار ستونوں والے احساس پروگرام کے حوالے سے 26 وفاقی اداروں اور حکومتوں کو اہداف دئیے جائیں گے۔ اس پروگرام کے تحت حکومتی اداروں کو غیر سیاسی بنایا جائے گا۔ سرکاری ٹھیکوں کو شفاف بنایا جا رہا ہے۔ بی آئی ایس پی کے نئے سروے کو مربوط بنانے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …