جمعہ , 19 اپریل 2024

چین : دنیا کے سب سے طویل گلاس برج پر سیاحوں کا رش

شنگھائی(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صوبے جیانگ سو کے ایڈونچر پارک میں حال ہی میں تعمیر ہونے والے دنیا کے طویل ترین شیشے کے پل کے افتتاح کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد وہاں کا رخ کر رہی ہے۔

اس گلاس برج پر مقامی افراد اور سیاح کچھ وقت گزار کر دلفریب اور خوبصورت مناظر کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 100 میٹر بلند اور 518 میٹر طویل شیشے کے اس پل پر ایک وقت میں 2600 افراد کے چلنے کی گنجائش ہے اور آج کل دنیا بھر سے سیاحوں نے اس پل کا رخ کر رکھا ہے اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …