ہفتہ , 20 اپریل 2024

لندن کے میئر نے ٹرمپ کو فسطائی قرار دے دیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن کے مئیر نے کہا ہے کہ ٹرمپ بیسویں صدی کے فسطائیوں کی مانند ہیں۔ روزنامہ آبزرور میں لکھے گئے اپنے ایک مضمون میں لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔انہوں نے امریکی صدر کو عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بیسویں صدی کے فسطائیوں کی طرح بات کرتے ہیں۔

لندن کے مئیر نے امریکی صدر پر عوام میں دہشت گردانہ حملوں کے حوالے سے پائے جانے والے خوف و ہراس سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کیا۔ صادق خان نے ٹرمپ کو ایسا شخص قرار دیا جو موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں سائنسی شواہد پر یقین نہیں رکھتا اور بے شرمی کے ساتھ برطانیہ کی حکمراں جماعت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

لندن کے مئیر کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ، سابق وزیر خارجہ بورس جانس کی حمایت کر کے انہیں کنزرویٹو پارٹی کا قائد بنوانا چاہتے ہیں تاکہ اس طرح حکومت برطانیہ میں، اپنا ہمنوا پیدا کر سکیں۔اس سے پہلے جب لندن کے مئیر نے امریکی صدر کے اسلام مخالف نظریات پر کڑی نکتہ چینی کی تھی، تو ٹرمپ نے اپنے توہین آمیز بیان میں کہا تھا کہ صادق خان کو اپنی ذہانت کا ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …