جمعہ , 19 اپریل 2024

فلسطینی عوام اپنی مقدس سرزمین کوصیہونیوں سے آزاد کرائیں گے، تحریک حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ بیت المقدس کا مستقبل تبدیل نہیں کر سکتا۔رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی سرحدیں فلسطینی قوم کے خون سے کھنچی ہوئی ہیں اور فلسطینی عوام اپنی استقامت سے اس شہر کو صیہونی حکومت سے واپس لیں گے۔

انھوں نے اسی طرح مسجدالاقصی میں گذشتہ جمعے کی نماز میں لاکھوں فلسطینیوں کی شرکت کو اس حقیقت کا مظہر قرار دیا کہ فلسطینی عوام اپنی مقدس سرزمین کا چپہ چپہ صیہونیوں سے آزاد کرائیں گے۔

حازم قاسم نے کہا کہ سخت سیکورٹی انتظامات اور عائد کی جانے والی پابندیوں کے باوجود مسجدالاقصی میں اتنے وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کے داخل ہونے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت شہر بیت المقدس کا تشخص تبدیل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے سخت سیکورٹی کے باجود مسجدالاقصی میں ڈھائی لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے جنرل نے فلسطینی گروہوں کی استقامت و مزاحمت کے مقابلے میں اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کے ناکام ہو جانے کا اعتراف کیا ہے۔جنرل گرشن ہکوہین نے آئرن ڈوم سسٹم کے مقابلے میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کی کامیاب کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی دفاعی توانائی دم توڑ چکی ہے۔اسرائیل کے اس جنرل نے کہا کہ تحریک حماس متعدد میزائل فائر کر کے آئرن ڈوم سسٹم پر غلبہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

اسرائیل کے اخبار معاریف نے لکھا ہے کہ اسرائیل کی وزارت جنگ، غزہ کی حالیہ جھڑپوں اور فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی جانب سے فائر کئے جانے والے میزئلوں کے مقابلے میں اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کی ناکامی کے بعد اس سسٹم کا کوئی متبادل سسٹم قائم کرنے کی سوچ رہی ہے۔

غزہ کی حالیہ جھڑپوں میں تحریک مزاحمت کی کامیاب کارکردگی نے آئرن ڈوم سسٹم کے تعلق سے اسرائیل کا بھرم توڑ کر رکھ دیا۔فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی شعبے عز الدین قسام بریگیڈ نے غزہ کی حالیہ جھڑپوں کے بعد اعلان کیا ہے کہ تحریک مزاحمت، ایک ساتھ دسیوں میزائل فائر کر کے اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کو ناکام بنانے اور غاصب صیہونی دشمن کو نقصان پہنچانے میں کامیاب رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …