ہفتہ , 20 اپریل 2024

تمام امریکی بحری بیڑےایرانی میزائلوں کی زد پر ہیں،یحییٰ رحیم صفوی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی جنرل یحی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں موجود تمام امریکی بحری بیڑے ہمارے میزائلوں کی زد پر ہیں۔ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل یحی رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکہ نے پچیس فوجی اڈے قائم کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ خلیج فارس میں موجود اس کے تمام بحری بیڑے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے نشانے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلیج فارس میں پہلی گولی چلتے ہی تیل کی قیمت سو ڈالر تک پہنچ جائے گی جسے امریکہ و یورپ ہی نہیں بلکہ جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ان کے علاقائی اتحادی بھی برداشت نہیں کر پائیں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی نے خطے کی رجعت پسند حکومتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے آج تک اپنے کسی بھی نوکر سے وفا نہیں کی ہے۔انہوں نے ایک بار پھر ایران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ تہران اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے حتی ان کے ساتھ عدم جارحیت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طاقت روبہ زوال ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …