جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان آج انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گا، ٹیم میں تبدیلیاں متوقع

ناٹنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلسل ناکامیوں کی شکار قومی کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ کے خلاف جیت کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔ورلڈکپ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ناٹنگھم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ کا یہ چھٹا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں بیٹنگ لائن اپ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں، اسکواڈ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کی جگہ شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی، اس میچ میں پاکستان ٹیم میں تجربہ اور پاور ہٹنگ دونوں ہی کی کمی محسوس کی گئی۔تاہم اب ٹیم مینجمنٹ پر امید ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ٹیم کو دوبارہ فتح کے ٹریک پر لے آئیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …