جمعرات , 25 اپریل 2024

ایٹمی معاہدے میں امریکی کی واپسی تک کسی قسم کے مذاکرات ممکن نہیں ہیں، حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس نہیں آئے گا تب تک اس کے مد مقابل ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری کا سلسلہ جاری رہےگا۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر بد اعتمادی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ثبوت دیا ہے جب تک امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس نہیں آئے گا تب تک اس سے کسی قسم کے مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ اگر استقامت اور پائداری کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ ہوتا تو میں اس کا اعلان کرتا لیکن امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے مد مقابل استقامت اور پائداری کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …