ہفتہ , 7 دسمبر 2019

قطر مکہ اجلاسوں کے جعلی اعلامیہ کو رد کرتا ہے،قطری وزیر خارجہ

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کے وزیر خارجہ نے بھی مکہ اجلاس کے اعلامیہ کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ اعلامیہ قطر کی خارجہ پالیسی کے سراسر خلاف ہے عراق کی طرح قطر نے بھی سعودی عرب کے مکروہ چہرے پر زوردار طمانچہ جڑ دیا ہے۔

قطری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مکہ اعلامیہ کی بعض شقیں قطر کی خارجہ پالیسی کے بالکل خلاف ہیں ۔ لہذا قطر مکہ اجلاسوں کے اعلامیہ کو رد کرتا ہے۔ قطر کے وزير خارجہ نے سعودی عرب کے اعلامیہ کو جعلی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعلامیہ کے بارے میں اکثر رکن ممالک سے کوئی صلاح اور مشورہ نہیں کیا گیا۔ محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ ہمیں مکہ اجلاسوں میں کشیدگی کو کم کرنے کی توقع تھی لیکن وہاں مزید کشیدہ ماحول کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب علاقائی ممالک کے لئےبدستور خطرہ بنا ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ خلائی فوجی آپریشن کی تیاریوں میں ہے: پوٹین روسی صدر ولادیمیر پوٹین

روسی صدر ولادیمیر پوٹین   نے کہا ہےکہ   امریکہ اب خلا سے  عسکری  آپریشن کرنے کی  …